ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا میں ایک ہی دن میں 33 ہزار افراد کو لگایا گیا ٹیکہ

ضلع شمالی کینرا میں ایک ہی دن میں 33 ہزار افراد کو لگایا گیا ٹیکہ

Thu, 02 Sep 2021 18:38:29    S.O. News Service

کاروار،2؍ ستمبر(ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں آج کل ٹیکہ کاری کی مہم بڑی تیز رفتاری کے ساتھ چلائی جارہی ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ کل بدھ کے دن ضلع میں 33 ہزار افراد کو ویکسین لگایا گیا۔
    
کل کے ویکسینشن کی اہم بات یہ رہی کہ اس میں 26079 افراد نے اپنا فرسٹ ڈوز لیا ۔ جبکہ 7618 لوگوں نے اپنا دوسرا ڈوز لگوایا ۔ اس طرح اب تک جملہ 7,99,131 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے ۔ اب اگر 2,91,699 بقیہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا تو پھر ضلع میں صد فی صد ویکسینیشن مہم پوری ہوجائے گی۔ 


Share: